Loading Masihi.pk

Masihi media library

Videos for worship, teaching, and encouragement.

Browse visible sermons, songs, testimonies, and Bible teaching from the Masihi.pk video library.

Available videos

332

Use the filters to find a message by category, series, language, speaker, or words from the title and description.

332 visible video(s) found.

Page 1 of 28

وہ 5 منٹ جو آپ کے حالات بدل سکتے ہیں — مگر کس وقت؟ #biblestudy
7:55 Uncategorized
Sep 6, 2026

وہ 5 منٹ جو آپ کے حالات بدل سکتے ہیں — مگر کس وقت؟ #biblestudy

ہر روز آپ کو 5 منٹ ایسے ملتے ہیں جو آپ کے حالات بدل سکتے ہیں — مگر ہم اُنہیں موبائل پر ضائع کر دیتے ہیں۔ بائبل مقدس زبور 4:4 میں کہتی ہے: "اپنے بستر پر اپنے دل میں غور کرو اور خاموش رہو۔" اِس ویڈیو میں جانیے کہ وہ 5 منٹ کون سے ہیں، اور اُنہیں کیسے استعمال کرنا ہے۔

Masihi.pk

Watch
خُدا کا کلام زندگی بدلتا ہے مگر کیسے؟ | ملامت، الزام اور اصلاح | Pastor Pervez Masih
12:30 Uncategorized
Sep 5, 2026

خُدا کا کلام زندگی بدلتا ہے مگر کیسے؟ | ملامت، الزام اور اصلاح | Pastor Pervez Masih

کیا کبھی خدا کا کلام سُن کر آپ کو ایسا لگا کہ آج کا پیغام تو میرے ہی خلاف ہے؟ کبھی کلام ہماری کسی عادت، رویے، نیت یا غلطی پر انگلی رکھ دیتا ہے اور ہمیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن کیا خدا کا کلام صرف ہمیں تسلی دینے کے لیے ہے، یا ہمیں درست کرنے اور بدلنے کے لیے بھی؟ اس پیغام میں ہم بائبل کی روشنی میں دیکھیں گے کہ خدا کا کلام تعلیم کے ساتھ ساتھ الزام، اصلاح اور راست بازی میں تربیت بھی کرتا ہے۔ اگر ہماری غلطی ہم پر ظاہر ہی نہ ہو تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ ہماری زندگی میں کیا بدلنے کی ضرورت ہے؟ اس تعلیم میں خاص طور پر ان حوالوں پر غور کیا گیا ہے: ۲-تِیمُتھِیُس 3 باب کی 16 آیت امثال 21 باب کی 2 آیت متی 19 باب اعمال 2 باب اعمال 7 باب ۲-سموئیل 12 باب عبرانیوں 12 باب متی 19 باب کے مالدار جوان نے خود پوچھا، “مجھ میں کس بات کی کمی ہے؟” لیکن جب یسوع نے اس کے دل کی اصل کمزوری پر انگلی رکھی تو وہ غمگین ہو کر چلا گیا۔ اعمال 2 میں لوگوں کے دلوں پر چوٹ لگی تو انہوں نے پوچھا، “ہم کیا کریں؟” جبکہ اعمال 7 میں سچائی سن کر لوگ غصے میں آگئے۔ اصل سوال یہ نہیں کہ کلام نے دل پر چوٹ کیوں لگائی۔ اصل سوال یہ ہے کہ چوٹ کے بعد ہمارا ردعمل کیا ہے؟ کیا ہم اپنی غلطی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ کیا ہم پیغام دینے والے سے ناراض ہوجاتے ہیں؟ یا ہم خدا کے سامنے جھک کر کہتے ہیں، “خداوند، مجھے بدل دے”؟ اگر یہ پیغام آپ کے لیے فائدہ مند ہو تو ویڈیو کو Like کریں، Share کریں اور مزید بائبلی تعلیمات کے لیے Channel کو Subscribe کریں۔ Pastor Pervez Masih #KhudaKaKalam #BibleTeaching #UrduSermon #MasihiTaleem #PastorPervezMasih

Masihi.pk

Watch
اگر فضل سے نجات ہے تو اعمال کی کیا ضرورت؟ | Fazal, Najat aur Nek Amaal | Pastor Pervez Masih
6:17 Uncategorized
Aug 30, 2026

اگر فضل سے نجات ہے تو اعمال کی کیا ضرورت؟ | Fazal, Najat aur Nek Amaal | Pastor Pervez Masih

اگر ہماری نجات نیک اعمال کے سبب سے نہیں بلکہ خدا کے فضل سے ہے، تو پھر نیک اعمال اور فرمانبرداری کی کیا ضرورت ہے؟ کیا فضل حاصل کرنے کے بعد انسان اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکتا ہے؟ اس پیغام میں ہم کلامِ مقدس کی روشنی میں سمجھیں گے کہ نیک اعمال فضل حاصل کرنے کی قیمت نہیں بلکہ فضل کا پھل ہیں۔ خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہمیں فضل اور سچائی ملی، اور یہی فضل ہمیں صرف قبول ہی نہیں کرتا بلکہ ایک بدلی ہوئی زندگی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔ ”اِس لِئے اگر کوئی مسِیح میں ہے تو وہ نیا مخلُوق ہے۔ پُرانی چِیزیں جاتی رہِیں۔ دیکھو وہ نئی ہو گئِیں۔“ — ۲-کرنتھیوں ۵:۱۷ اس پیغام میں خاص طور پر یوحنا ۱:۱۷، افسیوں ۲:۸-۱۰، رومیوں ۶ اور ۲-کرنتھیوں ۵:۱۷ کی روشنی میں فضل، نجات، فرمانبرداری اور نیک اعمال کے تعلق کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یاد رکھیں: نیک اعمال فضل کی قیمت نہیں، فضل کا پھل ہیں۔ ہم نیکی اس لیے نہیں کرتے کہ خدا ہمیں قبول کرے، بلکہ اس لیے کہ خدا نے مسیح میں ہم پر فضل کیا ہے۔ اگر یہ پیغام آپ کے لیے برکت کا باعث بنے تو ویڈیو کو Like کریں، دوسروں کے ساتھ Share کریں اور مزید بائبلی تعلیمات کے لیے Channel کو Subscribe کریں۔ Pastor Pervez Masih

Masihi.pk

Watch
خاموش محنت کی قدر کرنا سیکھیں | Khamosh Mehnat Ki Qadar Karna Seekhein
8:48 Uncategorized
Aug 25, 2026

خاموش محنت کی قدر کرنا سیکھیں | Khamosh Mehnat Ki Qadar Karna Seekhein

کچھ لوگ خاموشی سے بہت محنت کرتے ہیں، دوسروں کا بوجھ اٹھاتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہتے ہیں، لیکن کبھی اپنی محنت کا ذکر تک نہیں کرتے۔ کیا ایسے لوگوں کی محنت کو خود پہچاننا اور اُن کی قدر کرنا ہماری ذمہ داری ہے؟ بائبل مقدس ہمیں سکھاتی ہے کہ محنت کرنے والوں کی عزت اور حوصلہ افزائی کی جائے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہ انسان اپنی تعریف کا بھوکا نہ بنے اور اپنے کام کا خود ڈھنڈورا نہ پیٹے۔ اس پیغام میں ہم بائبل مقدس کی روشنی میں دونوں پہلوؤں پر غور کریں گے: محنت کرنے والوں کو پہچاننا، اُن کی قدر اور مناسب اجر کا خیال رکھنا، اور دوسری طرف اپنی تعریف اور بڑائی کے پیچھے نہ بھاگنا۔ اہم حوالہ جات: امثال 31:31 1-تھسلنیکیوں 5:12-13 1-تیمتھیس 5:17-18 امثال 27:2 2-کرنتھیوں 10:18 متی 6:1-2 عبرانیوں 6:10 1-کرنتھیوں 3:8 کلسیوں 3:23-24 Hashtags: #PastorPervezMasih #BibleMessage #UrduSermon #MasihiPaigham #HolyBible YouTube Tags:

Masihi.pk

Watch