خُدا کا کلام زندگی بدلتا ہے مگر کیسے؟ | ملامت، الزام اور اصلاح | Pastor Pervez Masih
Published
Sep 5, 2026
Duration
12:30
Speaker
Masihi.pk
Views
1
Description
کیا کبھی خدا کا کلام سُن کر آپ کو ایسا لگا کہ آج کا پیغام تو میرے ہی خلاف ہے؟ کبھی کلام ہماری کسی عادت، رویے، نیت یا غلطی پر انگلی رکھ دیتا ہے اور ہمیں اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن کیا خدا کا کلام صرف ہمیں تسلی دینے کے لیے ہے، یا ہمیں درست کرنے اور بدلنے کے لیے بھی؟ اس پیغام میں ہم بائبل کی روشنی میں دیکھیں گے کہ خدا کا کلام تعلیم کے ساتھ ساتھ الزام، اصلاح اور راست بازی میں تربیت بھی کرتا ہے۔ اگر ہماری غلطی ہم پر ظاہر ہی نہ ہو تو ہمیں کیسے معلوم ہوگا کہ ہماری زندگی میں کیا بدلنے کی ضرورت ہے؟ اس تعلیم میں خاص طور پر ان حوالوں پر غور کیا گیا ہے: ۲-تِیمُتھِیُس 3 باب کی 16 آیت امثال 21 باب کی 2 آیت متی 19 باب اعمال 2 باب اعمال 7 باب ۲-سموئیل 12 باب عبرانیوں 12 باب متی 19 باب کے مالدار جوان نے خود پوچھا، “مجھ میں کس بات کی کمی ہے؟” لیکن جب یسوع نے اس کے دل کی اصل کمزوری پر انگلی رکھی تو وہ غمگین ہو کر چلا گیا۔ اعمال 2 میں لوگوں کے دلوں پر چوٹ لگی تو انہوں نے پوچھا، “ہم کیا کریں؟” جبکہ اعمال 7 میں سچائی سن کر لوگ غصے میں آگئے۔ اصل سوال یہ نہیں کہ کلام نے دل پر چوٹ کیوں لگائی۔ اصل سوال یہ ہے کہ چوٹ کے بعد ہمارا ردعمل کیا ہے؟ کیا ہم اپنی غلطی کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں؟ کیا ہم پیغام دینے والے سے ناراض ہوجاتے ہیں؟ یا ہم خدا کے سامنے جھک کر کہتے ہیں، “خداوند، مجھے بدل دے”؟ اگر یہ پیغام آپ کے لیے فائدہ مند ہو تو ویڈیو کو Like کریں، Share کریں اور مزید بائبلی تعلیمات کے لیے Channel کو Subscribe کریں۔ Pastor Pervez Masih #KhudaKaKalam #BibleTeaching #UrduSermon #MasihiTaleem #PastorPervezMasih
Discussion
Comments
0 approved comment(s)