قدر کرنا سیکھیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے | An Important Reminder About Gratitude
Published
Oct 7, 2025
Duration
2:23
Speaker
Masihi.pk
Views
1
Description
ہمیں اکثر ان چیزوں کی اہمیت کا احساس تب ہوتا ہے جب وہ ہم سے چھن جاتی ہیں۔ اس ویڈیو میں ہم بائبل مقدس کی روشنی میں دیکھیں گے کہ "Taking for Granted" یا بے قدری کا رویہ ہماری روحانی اور دنیاوی زندگی کو کیسے متاثر کرتا ہے۔ اکثر جن نعمتوں کے لیے ہم نے خود محنت نہیں کی ہوتی، ہم انہیں معمولی سمجھنے لگتے ہیں۔ جیسے بنی اسرائیل نے آسمانی مَنّ کو "نکمی خوراک" کہا یا عیسو نے اپنے پہلوٹھے ہونے کا حق ایک وقت کے کھانے کے بدلے بیچ دیا۔ یہ پیغام ایک یاد دہانی ہے کہ جن حالات سے ہم تنگ ہیں، شاید کوئی دوسرا ویسی ہی زندگی کے لیے ترس رہا ہو۔ سب سے بڑھ کر، ہم خداوند یسوع مسیح کے ذریعے ملنے والی نجات کی بھی بے قدری کر رہے ہیں، جو ہمیں صرف توبہ اور ایمان کے وسیلہ سے مفت ملتی ہے۔ وقت کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، آج ہی اپنی زندگی میں موجود ہر نعمت کے لیے خدا کا شکر ادا کریں اور نجات کے پیغام کو قبول کریں۔ اگر آپ کو اس کلام سے برکت ملی ہے تو اسے اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ضرور شیئر کریں۔ ✅ Follow and Support Us: Like this video to show your support. Subscribe to our channel for more faith-building content. Click the Bell Icon 🔔 to get notified of new videos. Share this message with someone who needs to hear it today. خُداوند یسوع مسیح کی سلامتی آپ کے ساتھ ہو۔ آمین۔ #Shukarguzari #UrduChristianMessage #Qadar #Blessings #ChristianSermon
Discussion
Comments
0 approved comment(s)