بائبل مقدس میں ماں کے بارے میں تعلیم
Published
Oct 25, 2025
Duration
1:24
Speaker
Masihi.pk
Views
1
Description
بائبل مُقدّس ماں کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے استثنا 22 : 6 میں لکھا ہے اگر راہ چلتے اِتفاقاً کِسی پرِندہ کا گھونسلا درخت یا زمِین پر بچّوں یا انڈوں سمیت تُجھ کو مِل جائے اور ماں بچّوں یا انڈوں پر بَیٹھی ہُوئی ہو تو تُو بچّوں کو ماں سمیت نہ پکڑ لینا۔ بچّوں کو تُو لے تو لے پر ماں کو ضرُور چھوڑ دینا تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر دراز ہو۔ سوچھیں اگر پرندے کی ماں کی اتنی قدر ہے کہ بھلے اور عمر کی درازی کا وعدہ ہے تو پھر انسان کی ماں کی کتنی زیادہ ہوگی خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا تُمہاری قدر تو پرِندوں سے کہِیں زِیادہ ہے۔ بائبل مُقدّس میں بار بار لکھا ہے اپنے باپ کی اور ماں کی عِزّت کر تاکہ تیرا بھلا ہو اور تیری عُمر زمِین پر دراز امثال 23 : 25 میں لکھا ہے اپنے ماں باپ کو خُوش کر۔ اپنی والِدہ کو شادمان رکھ۔ یسعیاہ 45 : 10 میں لکھا ہے اُس پر افسوس جو باپ سے کہے تُو کِس چِیز کا والِد ہے؟ اور ماں سے کہے تُو کِس چِیز کی والِدہ ہے؟ برکت پانے کے لئے ماں اور باپ کی عزت کریں اُن کو خوش رکھیں اور اُن کی خدمت کریں
Discussion
Comments
0 approved comment(s)